اکرام اللہ خان یوسفزئی

Studying history and other topics we will create the best kind of content, most of which will be related to history such as roman history, ottoman history and other important history.

Shrimp Mantis_

👊🏻 *دنیا کا سب سے طاقتور ترین مکا رکھنے والا اور سب سے طاقتور آنکھوں کا مالک:* _Shrimp Mantis_
نہ تو یہ shrimp یعنئ سمندری جھینگا ہے اور نہ ہی یہ Mantis ہے۔ جناب یہ ہے Shrimp Mantis جو دیکھنے میں جھینگے اور مینٹس کی آدھی آدھی کاپی ہے۔ دنیا بھر کے سمندروں کے گرم پانی والے خطوں بشمول ہندو پاک پایا جاتا ہے۔ یہ انتہائی territorial یعنی اپنے علاقے تک محدود رہتا ہے اور ہجرت نہیں کرتا۔ اپنے علاقے میں زیر سمندر پتھروں چٹانوں آبی پودوں کے نیچے چھپا رہتا ہے۔ اس کی  ڈیوٹئ ہے کہ اس علاقے میں اضافی مچھلیوں، کیکڑوں اور خول دار جانوروں کو کھا کر ان کی آبادی کو کنٹرول کرے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئیے خدا نے اسے دو بہترین ہتھوڑا نما بازو دئیے ہیں۔ جن کو یہ انتہائی تیز رفتار، جو ہماری پلکوں کی رفتار سے پچاس گناہ تیز ہوتی ہے، سے مخالف پر وار کرکے اسکے ٹکڑے کر  ڈالتا ہے۔ ماہرین نے اس کے ہاتھوں کی تیز رفتاری کو .22 calibar کی پستول کی گولی کے برابر تصور کیا ہے۔ یہ مکا مار کر کیکڑوں کے خول توڑ  ڈالتا ہے جانوروں کو سیپیوں کےخول توڑ کر ان سے باہر نکال لیتا ہے اور ضرورت پڑھنے پر سمندری چٹانوں پتھروں وغیرہ میں چھید کر کے اپنے چھپنے کی جگہ بناتا ہے۔
👀دوسرا اس کا بہترین ہتھیار اس کی آنکھیں ہیں، جب بات آنکھوں کی آتی ہے تو عموماً عقاب کا تصور ذہن میں آتا ہے جو انتہائی باریک بین ہے۔ لیکن مینٹس شرمپ رنگوں کو دیکھنے میں اس پر بازی لے جاتا ہے۔ اس کی آنکھیں بالکل آزاد آگے پیچھے گھومتی ہیں اور باقی جانور جو رنگ دیکھ سکتے ہیں وہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ یہ polarized  روشنی کے مختلف زاوئیے بھی دیکھ سکتا ہے۔ مطلب یہ کہ دنیا کی کوئی روشنی کوئی رنگ ایسا نہیں جو اس کی آنکھوں سے چھپ سکے اسی لئیے یہ خول میں چھپی چیزیں بھی پہچان لیتا ہے اور کیمو فلاج کے ماہر آکٹوپس کو بھی دیکھ کر مکے مار مار کر بھگا دیتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ ماہرین کو ابھی تک سمجھ نہیں آخر مینٹس کیا کیا دیکھ سکتا ہے۔ جو ہم اپنی دو آنکھوں سے دیکھتے ہیں یہ اپنی ایک آنکھ سے دیکھ سکتا ہے نہ صرف یہ بلکہ اپنی نظر سے xyz یعنی شکار اور خطرے کے فاصلے کا تعین کر لیتا ہے اور مکا تیار رکھتا ہے۔ مجھے یہ ذاتی طور پر دیکھنے کا اتفاق ہوا اور میں بس اس کی آنکھوں میں ہی گم ہوگیا۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started